Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
77 - 308
(5)اذان کے دوران چلنا ،پھرنا ،برتن،گلاس وغیرہ کوئی سی چیز اُٹھانا ،کھانا وغیرہ رکھنا ، چھوٹے بچّوں سے کھیلنا ،اِشاروں میں گفتگو کرنا وغیرہ سب کچھ موقوف کردینا ہی مناسب ہے۔

(6)جواَذان کے وَقت باتوں میں مشغول رہے ا س پرمَعاذَاللہ عزَّوَجَلَّ خاتمہ بُرا ہونے کاخوف ہے۔
            (بہارِ شریعت ،حصہ 3ص 41،مکتبۃ المدینہ)
(7)اگرچنداذانیں سُنے تواس پر پہلی ہی کاجواب ہے اوربہتریہ ہے کہ سب کا جواب دے۔
         ( دُرِّمُختَار، رَدُّالْمُحتَار،ج2،ص82)
(8)اگربوقتِ اذان جواب نہ دیاتواگر زِیادہ دیرنہ گزری ہوتوجواب دے لے ۔
                     ( دُرِّمُختَار، ج2،ص 83 ،84)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
Flag Counter