ترجَمہ : تُوسچّا اورنیکو کار ہے اورتُو نے حق کہا ہے ۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
''اَذانِ بلال '' کے آٹھ حُروف کی نسبت
سے جوابِ اذان کے8مَدَنی پھول
(1)اذانِ نَمازکے علاوہ دیگراذانوں کاجواب بھی دیاجائے گامَثَلاًبچّہ پیداہوتے وقت کی اذان۔
( رَدُّالْمُحتَار ج2ص82 )
(2)اَذان سُننے والے کیلئے اَذان کا جواب دینے کاحُکم ہے۔
(3) جُنُب (یعنی جسے جِماع یا احتِلام کی وجہ سے غسل کی حاجت ہو)بھی اذان کا جواب دے ۔ البتّہ حیض ونِفاس والی عورت،جِماع میں مشغول یا جوقَضائے حاجت میں ہوں اُن پر جوا ب نہیں
(4)جب اذان ہو تواُتنی دیر کیلئے سلام وکلام اورجوابِ سلام اورتمام کام مَوقوف کردیجئے یہاں تک کہ تِلاوت بھی، اذان کو غور سے سنئے اورجوا ب دیجئے۔
(دُرِّمُختَار،ج2،ص 86،87،عالمگیر ی، ج1، ص 57)