ترجمہ : آپ پر دُرُود ہویا رسولَ اللہ (عَزَّوَجَلَّ و صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم )
( رَدُّالْمُحتَار، ج2،ص 84)
قُرَّۃُ عَیْنِیْ بِکَ یَا رَسُوْلَ اﷲِ (ایضاً)
یا رسولَ اللہ ! آپ سے میری آنکھوں کی ٹھنڈک ہے۔
اور ہر بار انگوٹھوں کے ناخن آنکھوں سے لگالے آخِر میں کہے:۔
اَللّٰھُمَّ مَتِّعْنِیْ بِالسَّمْعِ وَالْبَصَرِ۔ (ایضاً)
اے اللہ ! عَزَّوَجَلَّ میری سننے اور دیکھنے کی قُوّت سے مجھے نفع عطافرما ۔
جو ایسا کرے سرکارِ مدینہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اسے اپنے پیچھے پیچھے جنّت میں لے جائیں گے۔ (اَیضاً)
لَاحَوْلَ وَلاَقُوَّۃَ اِلَّابِاللہ
کہے اوربہتریہ ہے کہ دونوں کہے(یعنی مُؤَذِّن نے جو کہا وہ بھی کہے اورلاحول بھی)بلکہ مزیدیہ بھی مِلالے:۔
مَاشَاءَ اللہُ کَانَ وَمَالَمْ یَشَأْ لَمْ یَکُنْ
(دُرِّمُختَار، رَدُّالْمُحتَارج 2ص 82 ،عالمگیری ج1ص57 )
ترجَمہ : اللہ عَزَّوَجَلَّ نے جو چاہاہو ا،جو نہیں چاہا نہ ہوا۔