اَلْقَو لُ الْبَدِیع میں ہے ،انتِقال کے بعد حضرتِ سیِّدُناابوالعباس احمد بن منصورعلیہ رحمۃ اللہ الغفور کو اہلِ شیراز میں سے کسی نے خواب میں دیکھا کہ وہ سرپر موتیوں کا تاج سجائے جنتی لباس میں ملبوس ''شِیراز'' کی جامِع مسجِد کی مِحراب میں کھڑے ہیں۔خواب دیکھنے والے نے عرض کی:
ما فَعَلَ اللہُ بِکَ ؟
یعنی اللہ عَزَّوَجَلّ نے آپ کے ساتھ کیامُعامَلہ فرمایا؟فرمایا:اَلْحَمْدُللہ عزَّوَجَلَّ میں کثرت سے دُرُود شریف پڑھا کرتا تھا یِہی عمل کام آگیا کہ اللہ ُرَبُّ الْعِزَّت عَزَّوَجَلَّ نے میری مغفِرت کردی اور مجھے تاج پہنا کر داخِلِ جنّت فرمایا۔
(اَلْقَوْلُ الْبَدِیع، ص254)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
اذان کے جواب کی فضیلت
اَمیرُ المُؤمِنِین حضرتِ سیِّدُناعُمر بن خطّا ب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا:'' جب مُؤذِّن
اَللہُ اَکْبَر اَللہُ اَکْبَر
کہے تو تم میں سے کوئی
اَللہُ اَکْبَراَللہُ اَکْبَر
کہے