اسلامی بہنوں کی نماز |
(25)بیمار یا بے دست و پا خود تَیَمُّم نہیں کرسکتی تو کوئی دوسری کروادے اِس میں تَیَمُّم کروانے والی کی نیّت کا اعتبار نہیں،جس کو تَیَمُّم کروایا جارہا ہے اُس کو نیّت کرنی ہوگی۔
(اَیضاً،ص76،عالمگیری ج 1ص 26)
(26)اگر عورت کو وُضُو کرنا ہے اور وہاں کوئی نامَحرم مر دموجود ہے جس سے چُھپا کر ہاتھوں کا دھونا اور سر کامَسح نہیں کرسکتی تَیَمُّم کرے ۔
(فتاوٰی رضویہ مُخَرَّجہ ج3ص416)
یاربِّ مصطَفےٰ ! عَزَّوَجَلَّ و صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم ہمیں بار بارتَیَمُّم کے مسائل پڑھنے ،سمجھنے اور دوسروں کو سمجھانے اور سنّتوں کے مطابِق تَیَمُّم کرنے کی توفیق عطا فرما۔
اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد