(20)جن چیزوں سے وُضوٹوٹ جاتاہے یاغُسل فَرض ہوجاتاہے اُن سے تَیَمُّم بھی ٹوٹ جاتاہے اورپانی پر قادِر ہونے سے بھی تَیَمُّم ٹو ٹ جاتا ہے ۔ (اَیضاً ص 82 )
(21)اسلامی بہن نے اگرناک میں پھو ل وغیرہ پہنے ہوں تونکال لے ورنہ پھول کی جگہ مَسح نہیں ہوسکے گا۔ (اَیضاًص77 )
(22)ہونٹوں کاوہ حِصّہ جوعادَتاًمنہ بندہونے کی حالت میں دکھائی دیتاہے اِس پرمَسح ہوناضَروری ہے اگرمُنہ پرہاتھ پھَیرتے وقت کسی نے ہونٹوں کو زورسے دبالیاکہ کچھ حِصّہ مَسح ہونے سے رَہ گیا توتَیَمُّم نہیں ہوگا ۔ (اَیضاً)
(23) اِسی طرح زورسے آنکھیں بندکرلِیں جب بھی نہ ہوگا۔ (اَیضاً)
(24)انگوٹھی،گھڑی وغیرہ پہنے ہوں تواُتارکریاہٹاکران کے نیچے ہاتھ پھَیرنا فَرض ہے ۔ چُوڑیا ں وغير ہ ہٹاکراُن کے نیچے مَسح کیجئے ۔تَیَمُّم کی اِحتیاطیں وُضو سے بڑھ کر