اسلامی بہنوں کی نماز |
(13)قیدی کوقیدخانے والے وُضونہ کرنے دیں تو تَیَمُّم کرکے نَمازپڑھ لے بعدمیں اعادہ کرے اوراگروہ دشمن یاقیدخانے والے نمازبھی نہ پڑ ھنے دیں تو اشارے سے پڑھے اوربعدمیں اعاد ہ کرے۔ (اَیضاً ص71)
(14)اگریہ گُمان ہے کہ پانی تلاش کرنے میں (یا پانی تک پہنچ کر وضو کرنے تک ) قافِلہ نظروں سے غائب ہوجا ئے گا''یاٹرین چُھوٹ جائیگی۔'' توتَیَمُّم جائزہے۔
(بہارِ شريعت ، حصہ 2ص72)
فتاوٰی رضویہ مُخَرَّجہ جلد3صَفْحَہ417پر ہے: اگرریل چلے جانے کااندیشہ ہو تب بھی تَیَمُّم کرے اور اِعادہ نہیں۔ (15)وَقت اتناتنگ ہوگیاکہ وُضویاغسل کرے گی تونَمازقضاہوجائےگی تو تَیَمُّم کرکے نَمازپڑھ لے پھر وُضویاغسل کرکے نمازکااِعادہ کرے۔
(ماخوذ از فتاوٰی رضویہ ج3،ص307)
(16)عورَت حیض ونِفاس سے پاک ہوگئی اورپانی پرقادِرنہیں تو تَیَمُّم کرے ۔
(بہارِ شريعت حصہ 2ص74)
(17)اگرکوئی ایسی جگہ ہے جہاں نہ پانی ملتاہے نہ ہی تَیَمُّم کیلئے پاک مِٹّی تو اسے چاہئے کہ وقتِ نَمازمیں نَمازکی سی صورت بنائے یعنی تمام حرکاتِ نَمازبِلانیّتِ نَمازبجالائے۔
( بہارِ شريعت، حصہ 2،ص75 )
مگر پاک پانی یا مِٹّی پر قادر ہونے پر وُضو یا تیمم کرکے نماز پڑھنی ہوگی ۔