Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
68 - 308
چاہئے جو جنسِ زمین کے علاوہ ہو، دیوار پر ماربل ہو تو کوئی حَرَج نہیں۔

(7)جس کاوُضونہ ہویانہانے کی حاجت ہواورپانی پرقدرت نہ ہووہ وُضو اور غسل کی جگہ تَیَمُّم کرے۔
(بہارِ شريعت حصہ 2ص68)
(8)ایسی بیماری کہ وُضویاغسل سے اس کے بڑھ جانے یادیر میں اچھّی ہونے کا صحيح اندیشہ ہویاخوداپناتجرِبہ(تَجْ۔رِ۔بہ) ہو کہ جب بھی وُضویاغُسل کیابیماری بڑھ گئی یاےيوں کہ کوئی مسلمان اچھّاقابِل طبیب جو ظاہِری طورپرفاسِق نہ ہووہ کہہ دے کہ پانی نقصان کریگا۔توان صورَتوں میں تَیَمُّم کرسکتی ہیں ۔
        (بہارِ شريعت حصہ 2ص68 ، دُرِّمُختار ، رَدُّالْمُحتارج 1 ص 441 ۔ 442 )
(9)اگرسرسے نَہانے میں پانی نقصان کرتاہوتوگلے سے نہائیے اور پورے سر کامسح کیجئے۔
     (بہارِ شريعت حصہ 2ص69)
(10)جہاں چاروں طرف ایک ایک میل تک پانی کاپتانہ ہووہاں بھی تَیَمُّم کر سکتی ہیں۔                      (اَیضاً )
(11)اگراتناآبِ زم زم شریف پاس ہے جو وُضُوکیلئے کافی ہے توتَیَمُّم جائز نہیں ۔                               (اَیضاً )
(12)اتنی سردی ہوکہ نہانے سے مرجانے یابیمارہوجانے کاقَوی اندیشہ ہے اور نہانے کے بعدسردی سے بچنے کاکوئی سامان بھی نہ ہوتو تَیَمُّم جائزہے ۔ (ایضاًص 70 )
Flag Counter