Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
67 - 308
وہ زمین کی جِنس(یعنی قِسم)سے ہے اِس سےتَیَمُّم جائز ہے۔رَیتا، چُونا، سُرمہ ، گندھک ،پتھّر، زَبَرجد،فِیروزہ،عَقیق،وغیرہ جَواہَر سے تَیَمُّم جائزہے چاہے ان پر غُبار ہویا نہ ہو۔
   (بہارِ شريعت حصہ 2ص79،اَ لْبَحْرُ الرَّائِق،ج1،ص257)
(2)پکّی اینٹ،چینی یامِٹّی کے برتن سے تَیَمُّم جائزہے۔ہاں اگران پرکسی ایسی چیز کا جِرم(یعنی جسم یا تِہ)ہوجوجِنسِ زمین سے نہیں مَثَلاًکانچ کاجِرم ہوتو تَیَمُّم جائز نہیں ۔
              (بہارِ شريعت حصہ 2ص80)
(3)جس مِٹّی،پتھّروغیرہ سے تَیَمُّم کیاجائے اُس کاپاک ہوناضَروری ہے یعنی نہ اس پرکسی نَجاست کا اثر ہونہ یہ ہوکہ صِرف خشک ہونے سے نَجاست کااثرجاتا رہا ہو ۔
(ایضاً ص79)
(4)یہ وَہم کہ کبھی نَجِس ہوئی ہوگی فُضول ہے اس کااِعتبارنہیں۔
 (اَیضاً ص 79)
(5)اگرکسی لکڑی،کپڑے،یادَری وغیرہ پراتنی گَردہے کہ ہاتھ مارنے سے انُگلیوں کا نشان بن جائے تواس سےتَیَمُّم جائزہے۔      

(6)چُونا،مِٹّی یا اینٹوں کی دیوار خواہ گھر کی ہو یا مسجِد کی اس سے تَیَمُّم جائز ہے۔ مگر اس پر آئل پینٹ ، پلاسٹک پینٹ اور مَیٹ فنش یا وال پیپر وغیرہ کوئی ایسی چیز نہیں ہونی
Flag Counter