Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
66 - 308
جھاڑ لیجئے اوراُس سے سارے مُنہ کااِس طرح مَسح کیجئے کہ کوئی حِصّہ رہ نہ جائے اگربال برابربھی کوئی جگہ رَہ گئی تو تَیَمُّم نہ ہوگا۔پھردوسری باراسی طرح ہاتھ زمین پر مار کردونوں ہاتھوں کا ناخُنوں سے لےکر کُہنیوں سَمیت مَسح کیجئے ،کنگن چُوڑیاں جتنے زیور ہاتھ میں پہنے ہو ں سب کو ہٹا کر یا اُتار کرجِلد کے ہر حصّے پر ہاتھ پہنچایئے،اگر ذرّہ برابربھی کوئی جگہ رَہ گئی تو تَیَمُّم نہ ہوگا۔ تَیَمُّم کے مَسح کا بِہتَرطریقہ یہ ہے کہ اُلٹے ہاتھ کے اَنگوٹھے کے عِلاوہ چارانگلیوں کا پَیٹ سید ھے ہاتھ کی پُشت پررکھئے اور انگلیوں کے سِروں سے کُہنیوں تک لے جائیے اورپھر وہاں سے اُلٹے ہی ہاتھ کی ہتھیلی سے سیدھے ہاتھ کے پیٹ کومَس کرتے ہوئے گِٹّے تک لائیے اوراُلٹے انگوٹھے کے پَیٹ سے سیدھے انگوٹھے کی پُشت کامَسح کیجئے۔اسی طرح سیدھے ہاتھ سے اُلٹے ہاتھ کامَسح کیجئے۔ اور اگرایک دم پوری ہتھیلی اور اُنگلیوں سے مَسح کرلیا تب بھی تَیَمُّم ہوگیاچاہے کُہنی سے اُنگلیوں کی طرف لائے یااُنگلیوں سے کُہنی کی طرف لے گئے مگرسُنّت کے خِلاف ہوا ۔ تَیَمُّم میں سر اور پاؤں کامَسح نہیں ہے۔
                 (بہارِ شريعت حصّہ 2ص76۔ 78وغیرہ)
    (1)جوچیزآگ سے جل کر نہ راکھ ہوتی ہے نہ پگھلتی ہے نہ نرم ہوتی ہے
''سرکارِ اعلی حضرت کی پچیسویں شریف'' کے چھبّیس حُرُوف کی نسبت سے تَیَمُّم کے 26 مَدَنی پھول
Flag Counter