(1)بسم اللہ شریف کہنا(2)ہاتھوں کوزمین پرمارنا(3)زمین پر ہاتھ مار کرلَوٹ دینا (يعنی آگے بڑھانااورپيچھے لانا)(4)اُنگلیاں کُھلی ہوئی رکھنا (5)ہاتھوں کوجھاڑ لینایعنی ایک ہاتھ کے اَنگوٹھے کی جڑکودوسرے ہاتھ کے انگوٹھے کی جڑ پرمارنا نہ اس طرح کہ تالی کی سی آواز نکلے (6)پہلے مُنہ پھر ہاتھوں کا مَسح کر نا (7) د و نوں کامسح پے درپے ہونا(8)پہلے سیدھے پھراُلٹے ہاتھ کا مسح کرنا (9)(مرد کے لئے)داڑھی کاخِلال کرنا(10)اُنگلیوں کاخِلال کرناجبکہ غُبار پَہُنچ گیاہو۔اگرغبارنہ پہنچا ہو مَثَلاً پتھروغيرہ کسی ایسی چیزپرہاتھ ماراجس پر غبارنہ ہو تو خِلال فرض ہے خِلال کیلئے دوبا رہ زمین پرہاتھ مارناضَروری نہیں۔