امامُ الصّابِرین ،سیّدُ الشّاکِرین،سلطانُ الْمُتَوَکِّلِین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ دلنشین ہے: جِبرئیل (علیہ السلام) نے مجھ سے عرض کی کہ رب تعالیٰ فرماتا ہے:اے محمّد!(علیہ الصلوۃ و السلام)کیاتم اِس بات پر راضی نہیں کہ تمہارا اُمَّتی تم پر ایک بار دُرُود بھیجے،میں اُس پر دس رَحمتیں نازل کروں اور آپ کی اُمَّت میں سے جو کوئی ایک سلام بھیجے، میں اُس پر دس سلام بھیجوں ۔
(مِشْکَاۃُ الْمَصَابِیح ،ج1 ص189، حدیث 928، دارالکتب العلمیۃ بیروت )
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
تَیَمُّم کے فرائض
تَیَمُّم (تَ۔یَم۔مُم)میں تین فرض ہیں(1)نِیّت(2)سارے منہ پر ہاتھ پھیرنا(3)کُہنیوں سَمیت دونوں ہاتھوں کامَسح کرنا۔
(بہارِ شريعت، حصّہ2،ص75۔77)