Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
63 - 308
(یاپاجامہ وغیرہ) باندھ کر نہائے وہ( تہبند وغیرہ)پاک ہو اس میں نَجاست نہ ہو ۔ دوسرے یہ کہ ران وغیرہ جسم کے کسی حصّے پرنَجاست لگی ہو تو اسے پہلے دھولے ورنہ جَنابت تو دُور ہوجائے گی(یعنی فرض غسل تو ادا ہو جائے گا) مگر بدن یا تہبند کی نَجاست کیا دور ہو گی پھیل کر دوسری جگہوں پر بھی لگ جائے گی۔ اس سے عوام تو عوام ،خواص تک غافل ہیں۔
 (نُزھۃُ الْقاری ج1ص 761)
ہاں اِتنا پانی بہایا کہ اگر چِہ نَجاست ابتِداء ً پھیلی مگر بِالآخِر اچّھی طرح دُھل گئی اور پاک کرنے کاشَرعی تقاضا پورا ہو گیا تو تہبند پاک ہو جائے گا ۔

    یاربِّ مصطَفےٰ ! عَزَّوَجَلَّ و صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم ہمیں بار بار غسل کے مسائل پڑھنے ،سمجھنے اور دوسروں کو سمجھانے اور سنّتوں کے مطابِق غسل کرنے کی توفیق عطا فرما۔
        اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
Flag Counter