اسلامی بہنوں کی نماز |
ہیں۔ اور اگر آثار نہ ہوں ، مگر وہ خود کہیں کہ ہم بالِغ وبالِغہ ہیں اورظاہِر حال ان کے قول کی تکذیب نہ کرتا(یعنی جھٹلاتا نہ) ہو تو بھی بالِغ وبالِغہ سمجھے جائیں گے اورتمام اَحکام ،بُلُوغ کے نِفاذ پائیں گے اور(لڑکے کے) داڑھی مونچھ نکلنا یا لڑکی کے پِستان(چھاتی) میں اُبھار پیدا ہونا کچھ مُعْتَبَر نہیں ۔
(فتاوٰی رضویہ ج19ص630)
وَسوَسوں کا ایک سبب
غُسل خانے میں پیشاب کرنے سے وَسوَسے پیداہوتے ہيں۔ حضر تِ سيِّدُنا عبداللہ بن مُغَفَّل رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روايت ہے کہ رسولِ کريم ،رء وفٌ رَّحيم علیہ افضل الصلٰوۃِ وَالتَّسليم نے ارشاد فرمایا: ''کوئی شخص غُسل خانے میں پیشاب نہ کرے ، جس میں پھروہ نہائے یا وُضو کرے کیونکہ اکثر وسوسے اِسی سے ہوتے ہیں۔''
(سُنَنُ اَ بِی دَاو،د ،ج1، ص44حديث 27)
اگر حمام کی ڈھلوان ( SLOPE)بہتر ہے اور اطمینان ہے کہ پیشاب کرنے کے بعد پانی بہنے سے اچّھی طرح فرش پاک ہو جائے گا تو حرج نہیں۔پھر بھی بہتر یہی ہے کہ وہاں پَیشاب نہ کرے۔
( مراٰۃ ج1 ص266 مُلَخَّصاً )
اتّباعِ سنّت کی بَرَکت سے مغفِرت کی بِشارت ملی
بَرَہنہ(بَ۔رَہ۔نہ) نہانا سنّت نہیں چُنانچِہ اس ضِمن میں ایک ایمان افروز حِکایت ملاحَظہ فرمایئے:حضرتِ سیِّدُنا امام احمد بن حَنبل رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں لوگوں کے ساتھ تھا۔ اِس دَوران ہمارے بعض رُفقا غسل کے