Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
60 - 308
نا پاکی کی حالت میں دُرُود شریف پڑھنا
    جن پرغُسل فَرض ہواُن کو دُرُودشریف اوردُعائیں پڑھنے میں حَرَج نہیں ۔ مگربہتریہ ہے کہ وُضو یاکُلّی کرکے پڑھیں۔
 (بہارِ شریعت حصّہ 2ص 49 )
اذا ن کاجواب دینااُنکوجائزہے۔
             (فتاوٰی عالمگيری ج1ص38 )
اُنگلی میںINKکی تہ جَمی ہوئی ہو تو ؟
    پکانے والی کے ناخُن میں آٹا، لکھنے والی کے ناخُن وغیرہ پر سیاہی(INK) کا جِرم، عام اسلامی بہنوں کیلئے مکّھی،مچھّرکی بِیٹ لگی ہوئی رَہ گئی اور توجُّہ نہ رہی توغُسل ہو جائیگا ۔ہاں معلوم ہوجانے کے بعدجُدا کرنااوراس جگہ کا د ھو نا ضَروری ہے پہلے جونَمازپڑھی وہ ہوگئی۔
      (بہارِ شريعت ،حصہ 2ص41مُلَخَّصاً)
بچّی کب بالِغہ ہوتی ہے ؟
    لڑکی نوبرس اورلڑکا بارہ سال سے کم عمر تک ہرگز بالِغہ وبالِغ نہ ہوں گے اور لڑکا لڑکی دونوں(ہِجری سِن کے اِعتِبار سے) 15 برس کی کامل عمر میں ضَرورشَرعاً بالِغ وبالِغہ ہیں، اگرچِہ آثارِ بُلُوغ (یعنی بالِغ ہونے کی علامتیں)ظاہِر نہ ہوں ۔ان عمروں کے اندر اگر آثار پائے جائیں ،یعنی خواہ لڑکے خواہ لڑکی کوسوتے خواہ جاگتے میں اِنزال ہو(یعنی منی نکلے).. یا.. لڑکی کوحَیض آئے ..یا.. جِماع سے لڑکا (کسی لڑکی) کو)حامِلہ کر دے ..یا.. (جِماع کی وجہ سے)لڑکی کو حَمْل رہ جائے تو یقینا بالِغ و بالِغہ
Flag Counter