Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
59 - 308
غُسل سے نَزْلہ بڑھ جاتا ہو تو ؟
زُکام یاآشَوبِ چَشم وغیرہ ہواوریہ گمانِ صحيح ہوکہ سرسے نہانے میں مرض بڑھ جائے گایادیگراَمراض پیداہوجائیں گے توکُلّی کیجئے ناک میں پانی چڑ ھا ئیے او ر گردن سے نہائیے۔اور سر کے ہر حصّے پربِھيگا ہوا ہاتھ پھير لیجئے غسل ہوجائے گا ۔ بعد ِ صِحّت سردھو ڈالئے پورا غسل نئے سرے سے کرنا ضَروری نہيں ۔
(بہارِ شريعت، حصّہ 2ص 40)
بالٹی سے نہاتے وَقت اِحتِیاط
اگربالٹی کے ذَرِیعے غُسل کریں تواِحتیاطاًاُسے تِپائی(STOOL) وغيرہ پر رکھ لیجئے تاکہ بالٹی میں چِھینٹیں نہ آئیں۔نیزغُسل میں استِعما ل کرنے کا مگ بھی فرش پرنہ رکھئے ۔
بال کی گِرِہ
    بال میں گِرِہ پڑجائے توغُسل میں اسے کھول کرپانی بہاناضَروری نہیں ۔
 ( بہارِ شريعت ،حصّہ 2،ص 40)
بے وُضُو دینی کتابیں چُھونا
    بے وُضُویاوہ جس پرغُسل فرض ہوان کوفِقْہْ،تفسیروحدیث کی کتابوں کا چُھونا مَکْرُوہ ہے۔ اوراگران کوکسی کپڑے سے چُھوااگرچِہ اس کو پہنے یااوڑھے ہوئے ہوتومُضایَقہ نہیں۔ مگرآیتِ قراٰنی یااس کے تَرجَمے پر ان کتابوں میں بھی ہاتھ رکھنا حرام ہے۔
      (بہارِ شريعت ،حصّہ 2ص49)
Flag Counter