Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
58 - 308
 دُخولِ منیٰ (7)جمروں (شیطانوں)پر کنکریاں مارنے کیلئے تینوں دن (8) شبِ براءَ ت (9) شبِ قدر(10) عرفہ کی رات(یعنی 9ذُوالحجۃُالحرام کے غروبِ آفتاب تا 10کی صبح تک) (11)مجلسِ میلاد شریف (12)دیگر مجالسِ خیر کیلئے (13)مُر د ہ نہلانے کے بعد (14)مجنون (پاگل) کو جُنون جانے کے بعد (15)غشی سے اِفاقہ(یعنی بے ہوشی ختم ہونے) کے بعد (16)نشہ جاتے رہنے کے بعد (17)گناہ سے توبہ کرنے(18)نئے کپڑے پہننے کیلئے (19)سفر سے آنے والے کیلئے (20) اِستحاضہ(1) کا خون بند ہونے کے بعد (21)نَمازِ کُسوف(سورج گہن) وخسوف(چاند گہن) (22)اِستِسقاء(طلبِ بارش)اور (23)خوف و تاریکی اور سخت آندھی کیلئے (24)بدن پرنَجاست لگی اور یہ معلوم نہ ہو اکہ کس جگہ لگی ہے ۔
     ( بہارِ شریعت حصّہ 2ص 46،47، تَنْوِیرُ الْاَبْصار،دُرِّمُختارج1، ص341 ۔ 342 )
ایک غُسل میں مُختَلف نیّتیں
    جس پرچند غسل ہوں مَثَلاًاِحتِلام بھی ہُوا،عیدبھی ہے اورجُمُعہ کادن بھی ، توتینوں کی نِیّت کرکے ایک غُسل کرلیاسب اداہوگئے اورسب کاثواب ملے گا۔
                     ( بہارِ شریعت حصّہ 2ص 47 )
(1)یعنی عورت کو مرض کی وجہ سے آنے والا خون
Flag Counter