اگرآپ کے حمّام میں فَوّارہ(SHOWER)ہوتواس کا رُخ دیکھ لیجئے کہ اُس کی طرف منہ کرکے ننگے نہانے میں منہ یاپیٹھ قبلہ شریف کی طرف نہ ہو ۔ استنجاخانے میں اس کی زیادہ اِحتیاط فرمائیے۔قبلہ کی طر ف منہ یاپیٹھ ہو نے کا معنی یہ ہے کہ 45دَرَجے کے زاوِیہ کے اندراندرہو۔لہٰذاایسی ترکیب بنایئے کہ 45ڈِگری کے زاویہ کے باہَر رُخ ہوجائے۔
''مدینہ '' کے پانچ حُرُوف کی نسبت سے غُسل کے 5 سنّت مواقع
(1)جُمُعہ (2)عیدُالفِطر (3)بَقَرعید (4)عَرَفہ کے دن (یعنی 9ذُوالحجۃُالحرام ) اور (5)اِحرام باندھتے وَقْت نہاناسُنت ہے۔
(بہارشریعت حصہ2ص46، دُرِّمُختارج1ص339۔341)
مُستحب پر عمل کرناباعِث ثواب ہے '' کے چوبیس حُرُوف کی نبست سے غُسل کے 24مُستَحَب مواقِع
(1)وُقُوفِ عرفات (2) وُقُوفِ مُزدَلِفہ(مُز۔دَ۔لِ۔فہ) (3) حاضِرئ حرم (4) حاضِرئ سرکارِ اعظم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم (5)طواف (6)