اسلامی بہنوں کی نماز |
(1)منی کااپنی جگہ سے شَہوت کے ساتھ جُداہوکرمخرج سے نکلنا(2)اِحتِلام یعنی سوتے میں منی کانکل جانا(3)حَشْفہ یعنی سرِ ذَکَر(سُپاری)کا عورت کے آگے یا پیچھے یا مرد کے پیچھے داخِل ہوجاناخواہ شہوت ہویانہ ہو،اِنزال ہویانہ ہو، دونو ں پرغسل فرض کرتا ہے۔ بشرطیکہ دونوں مُکلَّف ہوں اور اگر ایک بالِغ ہے تو اُس بالِغ پر فرض ہے اور نابالِغ پر اگرچِہ غُسل فرض نہیں مگر غُسل کا حکم دیا جائے گا(4)حَیض سے فارِغ ہونا(5)نِفاس(یعنی بچّہ جَننے پرجوخو ن آتاہے اس) سے فارِغ ہونا۔
(بہارِ شريعت حصّہ 2 ص 43،45،46،مُلتَقَطاً)
وہ صورتیں جن میں غُسل فرض نہیں
(1)منی شَہوت کے ساتھ اپنی جگہ سے جُدانہ ہوئی بلکہ بوجھ اٹھانے یا بُلندی سے گرنے یافُضلہ خارِج کرنے کیلئے زورلگانے کی صورت میں خارِج ہوئی توغسل فرض نہیں۔وُضوبَہَرحال ٹوٹ جائے گا(2)اگرمنی پتلی پڑگئی اورپیشاب کے وقت یاویسے ہی بلاشہوت اس کے قطرینکل آئے غسل فرض نہ ہواوُضوٹوٹ جائیگا (3)اگراِحتِلام ہونایادہے مگراس کاکوئی اثرکپڑے وغیرہ پرنہیں توغسل فرض نہیں۔
(بہارِ شريعت ،حصہ 2،ص 43 )
بہتے پانی میں غُسل کاطریقہ
اگربہتے پانی مَثَلاًدریا،یانَہَرمیں نہایاتوتھوڑی دیراس میں رُکنے سے تین