کرلینا ضَروری ہے کھولنا ضَروری نہیں۔ہاں اگرچوٹی اتنی سخت گُندھی ہوئی ہوکہ بے کھولے جڑیں ترنہ ہوں گی توکھولناضَروری ہے (2)اگر کانوں میں بالی یا ناک میں نَتھ کا چھَید (سُورا خ ) ہواوروہ بندنہ ہوتو اس میں پانی بہانا فرض ہے۔ وُضومیں صِرف ناک کے نَتھ کے چھَیدمیں اورغسل میں اگرکان اورناک دونوں میں چھَیدہوں تو دو نو ں میں پانی بہائيے (3) بَھووں اوران کے نیچے کی کھال کا دھوناضَروری ہے (4) کان کاہرپُرزہ اوراس کے سُوراخ کامنہ دھوئیے (5)کانوں کے پیچھے کے بال ہٹا کر پانی بہائيے (6)ٹھو ڑی اورگلے کا جوڑکہ منہ اُٹھائے بغیرنہ دھلے گا (7) ہاتھوں کواچّھی طرح اٹھاکر بغلیں دھوئیے (8) بازو کا ہر پہلو دھو ئيے (9)پِیٹھ کاہرذرّ ہ دھو ئیے (10)پیٹ کی بلٹیں اُٹھا کر دھوئیے (11)ناف میں بھی پانی ڈالئے اگرپانی بہنے میں شک ہوتوناف میں انگلی ڈال کردھوئیے (12)جسم کاہر رُونگٹاجڑسے نو ک تک دھو ئیے (13)ران اور پَیڑ و (ناف سے نيچے کے حصّے) کاجوڑ دھوئیے (14)جب بیٹھ کرنہائیں تو ران اور پنڈلی کے جوڑپربھی پانی بہانایاد رکھئے (15)دونوں سُرِین کے ملنے کی جگہ کاخیال رکھئے، خُصُوصاً جَب کھڑے ہو کر نَہائیں(16)رانوں کی گولا ئی اور (17) پِنڈلیوں کی کروٹوں پرپانی بہائیے (18) ڈھلکی ہوئی پِستان کواُٹھاکرپانی بہائيے (19)پِستان اورپیٹ کے جوڑ کی لکیر دھوئیے (20) فرجِ خارِج(یعنی عورت کی شرم گاہ کے باہَرکے حصّے) کا ہرگوشہ ہرٹکڑا