بِغیرزَبان ہِلائے دل میں اِس طرح نیّت کیجئے کہ میں پاکی حاصِل کرنے کیلئے غسل کرتی ہوں۔پہلے دونوں ہاتھ پہنچوں تک تین تین بار دھوئیے ، پھراِستِنجے کی جگہ دھوئیے خواہ نَجاست ہویانہ ہو،پھرجِسم پراگرکہیں نَجاست ہوتو اُس کودُورکیجئے پھرنمازکاساوُضوکیجئے اگر پاؤں رکھنے کی جگہ پر پانی جمع ہے توپاؤں نہ دھوئیے، اور اگر سخت زمین ہے جیسا کہ آج کل عُمُوماً غسل خانوں کی ہوتی ہے یا چَوکی وغيرہ پر غسل کررہی ہیں تو پاؤں بھی دھو لیجئے، پھربدن پرتیل کی طرح پانی چُپَڑلیجئے ، خُصو صاً سردیوں میں(اِس دَوران صابُن بھی لگاسکتی ہیں)پھرتین بار سید ھے کندھے پرپانی بہایئے،پھرتین باراُلٹے کندھے پر، پھرسر پراورتمام بدن پرتین بار، پھر غسل کی جگہ سے الگ ہوجائیے، اگروُضوکرنے میں پاؤں نہيں دھوئے تھے تواب دھو لیجئے ۔ بہارِ