خا تمُ المُر سَلین، رحمۃٌ لِّلْعٰلمین ،شفیعُ الْمُذْنِبیْنِ، انیسُ الْغَرِیبین، سِراجُ السَّالِکین، مَحبوبِ ربّ الْعٰلمین،جنابِ صادِق واَمین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کا فرمانِ دلنشین ہے:جب جُمعرات کا دن آتا ہے اللہ تعالیٰ فِرِشتوں کو بھیجتا ہے جن کے پاس چاندی کے کاغذ اور سونے کے قلم ہوتے ہیں وہ لکھتے ہیں، کون یومِ جُمعرات اور شبِ جُمُعہ(یعنی جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب) مجھ پر کثرت سے دُرُود پاک پڑھتا ہے۔
(کَنْزُ الْعُمَّال ج1ص250 حدیث2174)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالیٰ علیٰ محمَّد
فرض غُسل میں احتیاط کی تاکید
رسولُ اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم فرماتے ہیں: '' جو شخص غُسلِ جنابت میں ایک بال کی جگہ بے دھوئے چھوڑ دے گا اس کے ساتھ آگ سے ایسا ایسا کیا جائے گا۔'' (یعنی عذاب دیا جائے گا)۔
(سُنَنُ اَ بِی دَاو،د ،ج1ص117 حديث 249)