اسلامی بہنوں کی نماز |
کروں گی (10)ہرعُضو دھوتے وَقت دُرُود شریف اور(11) یاقادِر ُپڑھوں گی (وُضو میں ہرعُضو دھونے کے دَوران یاقادِرُ پڑھنے والی کو اِن شاءَ اللہ دشمن اِغوا نہیں کر سکے گا) (12) فَراغت کے بعداَعضائے وُضو پر تَری باقی رہنے دوں گی(13 14-) وُضو کے بعد دو دُعائیں پڑھوں گی
( الف)اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِیْ مِنَ التَّوَّابِیْنَ وَاجْعَلْنِیْ مِنَ الْمُتَطَہِّرِیْنَ (ب)سُبْحٰنَکَ ا للّٰھُمَّ وَ بِحَمْدِکَ اَشھَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اَنتَ اَسْتَغْفِرُکَ وَ اَتُوْبُ اِلَیْکَ
(15تا17) آسمان کی طرف دیکھ کر کلمۂ شہادت اور سُورَۃُ القَد رپڑھوں گی مزید تین بار سُورَۃُ القَد رپڑھوں گی (18)( مکروہ وقت نہ ہو ا تو ) تَحِیَّۃُ الوُضُو ادا کروں گی(19)ہرعُضو دھوتے وَقت گناہ جھڑنے کی اُمّید کروں گی (20) باطِنی وُضو بھی کروں گی (یعنی جس طرح پانی سے ظاہِری اَعضاء کا مَیل کُچیل دور کیا ہے اِسی طرح توبہ کے پانی سے گناہوں کی گندگی دھوکر آئندہ گناہوں سے بچنے کا عہد کروں گی )
یاربَّ المُصطَفٰے عَزَّوَجَلَّ و صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہٖ وسلم ہمیں اِسراف سے بچتے ہوئے شَرعی وُضو کے ساتھ ہر وقت با وُضو رَہنا نصیب فرما۔
اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد