اسلامی بہنوں کی نماز |
(معذور کے وضو کے تفصيلی مسائل فتاوٰی رضويہ مُخَرَّجہ جلد4صَفْحَہ367 تا375 ،بہارِ شريعت حصہ2صَفْحَہ107تا109سے معلوم کرلیجئے )
اسلامی بہنو! جہاں جہاں ممکن ہو وہاں اللہ عزَّوَجَلَّ کی رضا کیلئے اچّھی اچّھی نیّتیں کر لینی چاہئیں، جتنی اچّھی نیّتیں زیادہ اُتنا ثواب بھی زیادہ اور اچّھی نیت کے ثواب کی تو کیا بات ہے ! میٹھے میٹھے آقا مکّی مدنی مصطَفٰے صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ جنّت نشان ہے:
اَلنِّیَّۃُ الْحَسَنَۃُ تُدْخِلُ صَاحِبَہَا الْجَنَّۃَ .
اچّھی نیّت انسان کو جنّت میں داخِل کرے گی۔''
( اَ لْجَامِعُ الصَّغِیر لِلسُّیُوْطِیّ ، ص557 حدیث 9326 )
وُضُو کی نیّت نہیں ہوگی تب بھی فِقہِ حنفی کے مُطابِق وُضو ہو جائے گا مگر ثواب نہیں ملیگا۔عُمُوماً وضو کی تیّاری کرنے والی کے ذِہن میں ہوتا ہے کہ میں وُضو کرنے والی ہوں یِہی نیّت کافی ہے ۔ تاہم موقع کی مُناسَبَت سے مزید نِیَّتیں بھی کی جاسکتی ہیں:
''ہر وقت باوضو رہنا ثواب ہے'' کے بیس حُرُوف کی نسبت سے وُضو کے بارے میں 20نیّتیں
(1)بے وُضوئی دُور کروں گی(2) جوباوُضو ہووہ دوبارہ وُضو کرتے وقت یوں نیّت کرے : ثواب کیلئے وُضو پر وُضو کروں گی(3) بِسمِ اللہ والْحمدُ لِلّٰہ کہوں گی(4) فرائض و (5) سُنَن او ر(6) مُستَحَبّات کا خیال رکھوں گی (7)پانی کا اِسراف نہیں کروں گی(8)مکروہات سے بچوں گی (9) مِسواک