Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
44 - 308
اگر وُضو کے درميان بہنا جاری تھا تو نہ گيا۔
         ( بہارِ شريعت حصّہ 2ص109،دُرِّمُختار، رَدُّالْمُحتار، ج1،ص557)
 (6)معذور کے ایک نتھنے سے خون آرہا تھا وُضو کے بعد دوسرے نتھنے سے آیا وُضو جاتا رہا،یا ایک زَخم بہ رہا تھا اب دوسرا بہا یہاں تک کہ چیچک کے ایک دانے سے پانی آرہا تھا اب دوسرے دانے سے آیا وُضو ٹوٹ گیا۔
 (اَیضاً۔ اَیضاً ص 558)
(7)معذور کو ايسا عُذر ہو کہ جس کے سبب کپڑے ناپاک ہو جاتے ہيں تو اگر ايك دِرہَم سے زيادہ ناپاک ہو گئے اور جانتی ہے کہ اتنا موقع ہے کہ اسے دھو کر پاک کپڑوں سے نَماز پڑھ لوں گی تو پاک کر کے نَماز پڑھنا فَرض ہے اور اگر جانتی ہے کہ نَماز پڑھتے پڑھتے پھر اتنا ہی ناپاک ہو جائے گا تو اب دھونا ضَروری نہيں ۔ اِسی سے پڑھے اگرچِہ مُصلّٰی بھی آلُودہ ہو جائے تب بھی اس کی نَماز ہو جائے گی۔
 ( بہارِ شريعت حصّہ 2 ص 109 )
(8)اگر کپڑاوغیرہ رکھ کر(یا سُوراخ میں روئی ڈال کر) اتنی دیر تک خون روک سکتی ہے کہ وُضو کرکے فرض پڑھ لے توعذر ثابت نہ ہوگا۔(یعنی یہ معذور نہیں کیونکہ یہ عُذر دُور کرنے پر قدرت رکھتی ہے)
(اَیضاًص107)
(9)اگر کسی ترکیب سے عُذر جاتا رہے یا اس میں کمی ہو جائے تو اس ترکیب کا کرنا فَرض ہے، مَثَلاً کھڑے ہو کر پڑھنے سے خون بہتا ہے اور بیٹھ کر پڑھے تو نہ بہے گا تو بیٹھ کر پڑھنا فَرض ہے۔
( بہارِ شريعت حصّہ 2ص109،دُرِّمُختار، رَدُّالْمُحتار، ج1،ص558)
Flag Counter