اسلامی بہنوں کی نماز |
( اَلْمُعْجَمُ الْکَبِیْرج 4 ص 177حدیث 4061،فتاوٰی رضویہ مُخَرَّجہ ج 1 ص 624۔625 )
سونے سے وُضو ٹوٹنے اور نہ ٹوٹنے کا بیان
نیند سے وُضو ٹوٹنے کی دو شَرطیں ہیں :(1) دونوں سُرِین اچھّی طرح جمے ہوئے نہ ہوں (2) ایسی حالت پر سوئی جو غافِل ہوکر سونے میں رُکاوٹ نہ ہو۔جب دونوں شَرطیں جمع ہوں یعنی سُرِین بھی اچھّی طرح جمے ہوئے نہ ہوں نیز ایسی حالت میں سوئی ہو جو غافِل ہوکر سونے میں رُکاوٹ نہ ہو تو ایسی نیند وُضو کو توڑ دیتی ہے ۔ اگر ایک شَرط پائی جائے اور دوسری نہ پائی جائے تو وُضو نہیں ٹوٹے گا۔
سونے کے وہ دس انداز جن سے وُضو نہیں ٹوٹتا
(1) اس طرح بیٹھنا کہ دونوں سُرِین زمین پر ہوں اور دونوں پاؤں ایک طرف پھیلائے ہوں (کُرسی ،رَیل ،اور بس کی سیٹ پر بیٹھنے کا بھی یِہی حکم ہے ) (2) اس طرح بیٹھنا کہ دونوں سُرِین زمین پر ہوں اور پِنڈلیوں کو دونوں ہاتھوں کے حلقے میں لے لے خواہ ہاتھ زمین وغیرہ پر یا سرگُھٹنوں پر رکھ لے(3) چار زانُویعنی پالتی( چوکڑی) مارکر بیٹھے خواہ زمین یا تَخت یا چارپائی وغیرہ پر ہو(4) دو زانُو سیدھی بیٹھی ہو(5) گھوڑے یا خَچَّر وغیرہ پر زِین رکھ کر سُوار ہو(6) ننگی پیٹھ پر سُوار ہو مگر جانور چڑھائی پر چڑھ رہا ہو یا راستہ ہَموار ہو(7) تکیہ سے ٹیک لگاکر اس طرح بیٹھی