Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
38 - 308
ہو کہ سُرین جمے ہوئے ہوں اگرچِہ تکیہ ہٹانے سے یہ گر پڑے (8)کھڑی ہو (9)رُکوع کی حالت میں ہو(10)سنّت کے مطابِق جس طرح مرد سجدہ کرتا ہے اِس طرح سجدہ کرے کہ پیٹ رانوں اور بازوپہلوؤں سے جُدا ہوں ۔مذکورہ صورَتیں نَماز میں واقِع ہوں یا علاوہ نَماز ،وُضو نہیں ٹوٹے گا اورنَماز بھی فاسِد نہ ہوگی اگرچِہ قصداً سوئے، البتّہ جو رُکن باِلکل سوتے ہوئے ادا کیا اس کا اِعادہ ( یعنی دوبارہ ادا کرنا)ضَروری ہے اور جاگتے ہوئے شروع کیا پھر نیند آگئی تو جو حصّہ جاگتے اداکیا وہ ادا ہوگیابَقِیّہ ادا کرنا ہوگا۔
سونے کے وہ دس انداز جن سے وُضو ٹوٹ جاتا ہے
    (1) اُکڑُوں یعنی پاؤں کے تَلووں کے بَل اِس طرح بیٹھی ہو کہ دونوں گُھٹنے کھڑے رہیں(2) چِت یعنی پیٹھ کے بَل لیٹی ہو(3) پَٹ یعنی پیٹ کے بَل لیٹی ہو(4) دائیں یا بائیں کرو ٹ لیٹی ہو(5) ایک کُہنی پر ٹیک لگاکر سوجائے (6) بیٹھ کر اِس طرح سوئی کہ ایک کروَٹ جُھکی ہو جس کی وجہ سے ایک یا دونوں سُرِین اُٹھے ہوئے ہوں (7) ننگی پیٹھ پر سُوار ہو اور جانور پستی کی جانب اُتر رہا ہو (8) پیٹ رانوں پر رکھ کر دو زانو اِس طرح بیٹھے سوئی کہ دونوں سُرِین جَمے نہ رہیں (9) چار زانُو یعنی چَوکڑی مارکر اِس طرح بیٹھے کہ سر رانوں یاپِنڈلیوں پر رکھا ہو (10) جس طرح عورَت سَجدہ کرتی ہے اس طرح سَجدہ کے انداز پر سوئی کہ پیٹ
Flag Counter