(1)ايك دن کے دودھ پيتے بچے کا پيشاب بھی اسی طرح ناپاک ہے جس طرح عام لوگوں کا ۔( ایضاًص112) (2)دودھ پيتے بچّے نے دودھ ڈال ديا اور وہ مُنہ بھر ہے تو( یہ بھی پیشاب ہی کی طرح) ناپاک ہے ہاں اگر یہ دودھ مِعدہ تک نہيں پہنچا صرف سينے تک پَہُنچ کر پلٹ آياتو پاک ہے۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
'' مدینہ '' کے پانچ حُرُوف کی نسبت سے وُضو میں شک آنے کے 5 اَحکام
(1) اگر دَورانِ وُضو کسی عُضْو کے دھونے ميں شک واقِع ہو اور اگر یہ زندگی کا پہلا واقِعہ ہے تو اِس کو دھولیجئے اور اگر اکثر شک پڑا کرتا ہے تو اس کی طرف توجُّہ نہ ديجئے۔ اِسی طرح اگر بعدِ وُضو بھی شک پڑے تو اِس کا کچھ خيال مت کیجئے۔