انجکشن لگانے سے وُضو ٹوٹے گا یا نہیں ؟
(1)گوشت میں انجکشن لگانے میں صِرف اِسی صورت میں وُضو ٹوٹے گا جب کہ بہنے کی مقدار میں خون نکلے(2)جب کہ نَس کا انجکشن لگاکر پہلے خون اوپر کی طرف کھینچتے ہیں جو کہ بہنے کی مقدار میں ہوتا ہے لھٰذا وُضو ٹوٹ جاتا ہے (3) اِسی طرح گلوکوز وغیرہ کی ڈرِپ نَس میں لگوانے سے وُضو ٹوٹ جائیگا کیوں کہ بہنے کی مقدار میں خون نکل کر نلکی میں آجاتا ہے ۔ہاں اگر بہنے کی مقدار میں خون نلکی میں نہ آئے تو وُضو نہیں ٹوٹے گا ۔
دُکھتی آنکھ کے آنسو
(1) دُکھتی آنکھ سے جو آنسو بہا وہ ناپاک ہے اور وُضو بھی توڑ د یگا ۔ (بہارِشريعت حصہ2ص32) افسوس اکثر اسلامی بہنیں اِس مسئلہ (مَس ْ۔ءَ ۔ لَہْ) سے ناواقِف ہوتی ہیں اور دُکھتی آنکھ سے بوجہِ مرض بہنے والے آنسو کو اور آنسوؤں کی مانند سمجھ کر آستین یا کرتے کے دامن وغیرہ سے پُونچھ کر کپڑے ناپاک کرڈالتی ہیں (2) نابِيناکی آنکھ سے جو رُطُوبت بوجہِ مرض نکلتی ہے وہ ناپاک ہے اور اس سے وُضو بھی ٹوٹ جاتا ہے۔یہ یاد رہے کہ خوفِ خدا یا عشقِ مصطَفٰے میں یا ویسے ہی آنسو نکلیں