اسلامی بہنوں کی نماز |
سُوراخوں کے اندر ہی رہا باہَر نہ نکلا تو ان صورَتوں ميں وُضو نہ ٹوٹا (اَیضًاص 27 ) (4) زخم بے شک بڑاہے رُطُوبت چمک رہی ہے مگر جب تک بہے گی نہيں وُضو نہيں ٹوٹے گا۔(اَیضًا)(5) زخم کا خون بار بار پُونچھتی رہيں کہ بہنے کی نَوبت نہ آئی تو غور کرلیجئے کہ اگر اتنا خون پُونچھ ليا ہے کہ اگر نہ پُونچھتیں تو بہ جاتا تو وُضو ٹوٹ گيا ،نہيں تو نہيں۔ (اَیضًا)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
تھوک میں خون سے کب وُضُو ٹوٹے گا
مُنہ سے خو ن نکلا اگر تھو ک پر غالِب ہے تو وُ ضو ٹو ٹ جا ئے گا ورنہ نہیں۔ غَلَبہ کی شَناخت یہ ہے کہ اگر تھو ک کا رنگ سُر خ ہو جا ئے تو خون غالِب سمجھا جائے گااور وُضو ٹوٹ جائیگایہ سُرخ تھو ک نا پا ک بھی ہے۔ اگر تھو ک زَرد ہو تو خون پر تھوک غالِب مانا جا ئے گا لہٰذا نہ وُضو ٹو ٹے گا نہ یہ زَرد تھو ک ناپاک۔
(بہارِشريعت حصہ2ص27)
خون والے مُنہ کی کلّی کی احتِیاطیں
مُنہ سے اتنا خون نکلا کہ تھو ک سُرخ ہو گیا اور لوٹے یا گلا س سے منہ لگا کرکُلّی کے لئے پانی لیا تو لو ٹا گلا س اورکُل پانی نَجِس ہو گیا لہٰذا ایسے مو قع پر چُلّو میں پانی لے کر اِحتِیاط سے کُلّی کیجئے اور یہ بھی احتیا ط فر ما ئیے کہ چِھینٹے اُڑ کر آ پکے کپڑوں