(21)میں12سال سے اولاد سے محروم تھی
بابُ المدینہ (کراچی )کی ایک اسلامی بہن کا بیان کچھ اس طرح ہے کہ میری شادی کو 12 سال کا طویل عرصہ گزر چکا تھا لیکن میں اولاد کی نعمت سے محروم تھی ۔ایک مرتبہ میں نے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی اختتام پر میری ملاقات ایک مُبَلِّغہ اسلامی بہن سے ہوئی ۔اُنہوں نے انفرادی کوشش کرتے ہوئے مجھے مَدَنی ماحول کی برکتیں بتائیں۔میں نے ان سے اپنی محرومی کا تذکِرہ کیا تو انہوں نے نہایت شَفقت سے کہا: آپ دعوتِ اسلامی کے 12 سنّتوں بھرے اجتماعات میں مسلسل شرکت کی نیَّت کر لیجیے اور دَوران اجتماعات ہونے والی دُعا میں اپنے لیے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ سے اولاد کی بھیک طلب کیجئے اِن شاءَ اللہُ غفار عَزَّوَجَلَّ سرکارِ نامدار صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کے صدقے میں ضَرورکرم ہو