Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
303 - 308
فیضانِ مدینہ میں ہونے والے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں ضَرور شرکت کرتیں ، رات میں عشقِ رسول میں ڈوبی ہوئی پُرسوزنعتیں سنا کرتیں، جس کی وجہ سے مجھے گانے سننے کا موقع نہ ملتا چُنانچِہ مجھے ان پربَہُت غصہ آتابلکہ کبھی کبھی تو ان سے لڑپڑتی! ایک مرتبہ جب وہ بابُ المدینہ آئیں تو قریب بلاکر نہایت شفقت سے کہنے لگیں:''جوبیہودہ فلمیں اور ڈِرامے دیکھتا ہے وہ عذاب کاحقدار ہے،'' مزید انفِرادی کوشش جاری رکھتے ہوئے بالآخر انہوں نے مجھے فيضانِ مدینہ میں ہونے والے سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے پر راضی کر لیا۔اَلحمدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میں نے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی سعادت حاصل کی ۔اِتِّفاق سے اُس دن وہاں بیان کا موضوع بھی ٹی وی کی تباہ کاریاں تھا (1)یہ بیان سن کر میرے دل کی کیفیت بدلنا شروع ہو گئی، رقَّت انگیز دعا نے سونے پر سُہاگے کا کام کیا،دورانِ دُعا مجھ پر رِقّت طاری اورآنکھوں سے آنسوجاری تھے، میں نے سچے دل سے اپنے تمام سابِقہ گناہوں سے توبہ بھی کرلی۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ جب میں سنّتوں بھرے اجتماع سے واپَس گھر کی طرف روانہ ہوئی تو میرا دل ٹی وی کے گناہوں بھرے پروگراموں اور گانوں باجوں سے بیزار ہو چکا تھا ۔ اجتماع سے واپسی پر اپنے کمرے میں موجود کارٹونوں کی تصاویر اُتار کر کعبۂ مُشَرَّفہ اور مدینۂ منوَّرہ
زادَھُمااللہُ
(1)امیر اہلسنت دامت برکاتھہم العالیہ کی آواز میں آڈیو اور وڈیو کیسٹ اور اسی بیان کا رسالہ مکتبۃ المدینہ سے ھدیہ طلب کیجئے ۔ مجلس مکتبۃ المدینہ
Flag Counter