Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
302 - 308
اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہوگئی ،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میں نے شَرعی پردہ شروع کردیا اور نَماز وں کی بھی پابند ہوگئی ۔آج میرے والِدَین مجھ سے بَہُت خوش اور دعوتِ اسلامی کے احسان مند ہیں کہ جس کی بَرَکت سے ان کی فیشن زدہ بیٹی سنّتوں بھری زندگی کی شاہ راہ پر گامزن ہو گئی۔
سُنّتیں مصطَفٰے کی تُو اپنائے جا ،			دین کو خوب محنت سے پھیلائے جا

یہ وصیّت تو عطارؔ پہنچائے جا			اُس کو جو اُن کے غم کا طلبگار ہے
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(20) میں روزانہ تین، چار فلمیں دیکھ ڈالتی!
    بابُ المدینہ(کراچی )کی ایک اسلامی بہن کے بیان کاخلاصہ ہے کہ دعوت اسلامی کے مشکبارمدنی ماحول سے وابَستہ ہونے سے قبل میں ایک ماڈَرن لڑکی تھی۔ دُنیوی تعلیم حاصل کرنے کا جُنون کی حد تک شوق تھا، فلم بینی کا بھوت تو کچھ ایسا سُوار تھا کہ میں ایک رات میں تین تین چار چار فلمیں دیکھ ڈالتی!اورمَعَاذَاللہ عَزَّوَجَلَّ گانوں کی بھی ایسی رَسیا تھی کہ گھر کا کام کاج کرتے وقت بھی ٹیپ ریکارڈر پر اونچی آواز سے گانے لگا ئے رکھتی ۔ میری ایک بہن کو (جوکہ شادی ہوجانے کے بعد دوسرے شہر میں رہائش پذیر تھیں) دعوتِ اسلامی سے بڑی مَحَبَّت تھی ۔وہ جب کبھی بابُ المدینہ (کراچی )آتیں تو اتوار کے دن دعوتِ اسلامی کے عالمی مَدَنی مرکز
Flag Counter