مُعلِّمہ نے ہمیں صحرائے مدینہ، مدینۃ الاولیا ملتان شریف میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے سالانہ بینَ الاقوامی سنّتوں بھرے اجتماع کے بارے میں بتایا اور گھر گھر جا کر نیکی کی دعوت کے ذَرِیعے اسلامی بہنوں میں اجتماع کی دعوت عام کرنے کی ترغیب دی ۔ہم خوب جوش وخَروش کے ساتھ اس سنّتوں بھرے اجتماع کی دعوت عام کرنے میں مصروف ہو گئیں۔مجھے اجتماع کے آخِری دن کی خُصوصی نشست کا بڑی بے چینی سے انتظار تھاکیونکہ میں نے پہلے کبھی بھی اجتماع میں شرکت نہیں کی تھی۔بِالآخرانتظار کی گھڑیاں ختم ہو ئیں اور وہ دن بھی آ ہی گیا !میں نے بڑے جذبے کے ساتھ سالانہ سنّتوں بھرے اجتماع کی خُصوصی نِشَست میں شرکت کی سعادت حاصِل کی۔ جس میں''گناہوں کا علاج'' کے موضوع پر ہونے والا ٹیلیفونک بیان سننے کا شرف حاصِل ہوا، بیان سن کر میں خوفِ خدا عَزَّوَجَلَّ سے تھرّااُٹھی،مجھے ایک دم احساس ہو گیا کہ ہائے ہائے! میں اپنے رب عَزَّوَجلَّ کی کیسی کیسی نافرمانیوں میں مبتلاء ہوں ! آخِر میں رِقّت انگیز دعا ہوئی ، دَورانِ دعا اجتماع میں شریک بے شمار اسلامی بہنوں کی گریہ و زاری دیکھ کر میری آنکھوں سے بھی آنسو بہہ نکلے ،میرا دل ندامت کے سمندر میں غوطے کھانے لگا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میں نے اللہ عزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں اپنے ہر گناہ سے توبہ کی اور اپنی اصلاح کا عزمِ مُصَمَّم کر لیا۔مدرسۃُ المدینہ کے ذَرِیعے اجتِماع میں حاضِری اور وہاں لگی ہوئی مَدَنی چوٹ کی بَرَکت سے میں دعوتِ