Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
299 - 308
ورسا ئل پڑھ کر مجھ میں احساسِ ذمّے داری پیدا ہوا اور میں بھی اسلامی بہنوں کے ساتھ مل کر نیکی کی دعوت عام کرنے میں مصروف ہوگئی ۔ ذِمّہ دار اسلامی بہن مجھے جوبھی ذِمّے داری دیتیں میں بَحُسن وخوبی نبھانے کی کوشش کرتی ۔ یوں دعوتِ اسلامی کا مَدَنی کام کرتے کرتے اَلْحَمْدُ لِلّٰه عزَّوَجَلَّ تادمِ تحریر عَلاقائی مشاورت کی خادِمہ (ذمّہ دار)کی حیثیت سے دعوتِ اسلامی کے مدنی کام کو بڑھانے میں کوشاں ہوں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰه عزَّوَجَلَّ مفتیٔ دعوت اسلامی حافظ محمد فاروق العطاری المدنی علیہ رحمۃ اللہ الغنی کہ جن کے عہدِ طالبِ علمی کا واقِعہ ہے کہ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ قراٰنِ پاک کی کل سات منزلوں میں سے روزانہ ایک منزل تلاوت فرمایا کرتے تھے میں بھی ان کی پَیروی میں روزانہ ایک منزل کی دہرائی کرکے ہر سات دن میں ایک بار ختمِ قراٰن کی سعادت حاصِل کر رہی ہوں ۔ الہٰی استِقامت دے۔
اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
استقامت دین پر یا مصطَفٰے کردو عطا

بہرِ خبّاب و بِلال و آلِ یا سِر یا نبی
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
    دعوتِ اسلامی کا مَدَنی ماحول کتنا پیارا پیارا ہے ۔ اِس کے دامن میں آ کرمُعاشَرے کے نہ جانے کتنے ہی بگڑے ہوئے افراد با کردار بن کر سنّتوں بھری باعزَّت زندگی گزارنے لگے نیز اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار اسنّتوں بھرے اجتِماعات کی بہاریں بھی آپ کے سامنے ہیں۔ جس طرح اجتِماع میں شرکت کی بَرَکت سے
Flag Counter