Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
298 - 308
 چُنانچِہ میں فلمیں ڈرامے دیکھنے کی خوب ہی رَسیا تھی، بِالخصوص ایک گُلوکار کے گانوں کی تو اِسقدر دیوانی تھی کہ میری سَہَیلیاں مذاقاً کہا کرتی تھیں کہ یہ تومرتے وقت بھی اسی گُلوکار کو یاد کرتے ہوئے دم توڑے گی!صدکروڑ افسوس کہ اگر میں اُس گُلوکار کا کوئی شَو (پروگرام)نہ دیکھ پاتی تو رو رو کربُرا حال کر لیتی یہاں تک کہ کھانابھی چھوٹ جاتا!اَلغرض میرے صبح وشام یونہی گناہوں میں بسر ہو رہے تھے۔میری مُمانی دعوتِ اسلامی کے اسلامی بہنوں کے سنّتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کیا کرتی تھیں۔وہ مجھے بھی اجتماع میں شرکت کی دعوت دیتیں مگر میں ٹال دیتی ۔ ان کی مسلسل انفِرادی کوشش کے نتیجے میں بالآخِر مجھے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی سعادت حاصل ہو ہی گئی،اجتِماع میں ہونے والے سنّتوں بھرے بیان، ذِکرُاللہ عَزَّوَجَلَّ اور رِقّت انگیز دُعا نے مجھ پر بَہُت گہرا اثر ڈالا ۔ ایک حلقہ ذِمّہ دار اسلامی بہن مجھ پر بڑی شَفقَت فرماتیں اور مجھے گھر سے بُلا کر سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرواتیں ۔ ان کی مسلسل شَفقَتوں کے سبب میری اِصلاح کا سامان ہونے لگا حتّٰی کہ فلمیں ڈِرامے دیکھنے، گانے باجے سننے اور دیگر گناہوں سے میں نے توبہ کر لی ۔مکتبۃُ المدینہ کے جاری کردہ سنّتوں بھرے بیانات کی کیسٹیں سنتی تو خوفِ خدا سے لرز کر رہ جاتی کہ اگر یونہی گناہ کرتے کرتے مجھے موت آگئی تو میرا کیا بنے گا !اسی طرح مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والی کُتُب