Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
297 - 308
سُوال پورا نہیں کیا جاتا۔ اُس کی منہ مانگی مُراد نہ ملنا ہی اُس کیلئے اِنعام ہوتا ہے ۔ مَثَلاً یہی کہ وہ اولادِ نرینہ مانگتا ہے مگر اُس کو مَدَنی مُنّیوں سے نوازا جاتا ہے اور یہی اُس کے حق میں بہتر بھی ہوتا ہے۔چُنانچِہ پارہ دوسرا سورۃُ البَقَرہ کی آیت نمبر 216 میں ربُّ العِباد عزوجل کا ارشادِ حقیقت بنیاد ہے:
وَعَسٰۤی اَنۡ تُحِبُّوۡا شَیْـًٔا وَّہُوَ شَرٌّ لَّکُمْ ؕ
( پ۲ البقرۃ ۲۱۶)
ترجَمۂ کنزالایمان:قریب ہے کہ کوئی بات تمہیں پسند آئے اور وہ تمہارے حق میں بُری ہو۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(18) اِسی ماحول نے ادنٰی کو اعلٰی کردیا دیکھو!
    بابُ المدینہ (کراچی )کی ایک اسلامی بہن کے بیان کالُبِّ لُباب ہے کہ والِدَین کے بے حد اِصرار پر میں نے قراٰنِ پاک حفِظ کرنے کی سعادت تو حاصل کر لی تھی مگر بعد میں اِس کو دُہرانا چھوڑدیا تھا جس کی وجہ سے والِدَین کو سخت تشویش تھی ۔اتنی عظیم سعادت حاصل کرلینے کے باوُجُود افسوس!میری عملی کیفیت یہ تھی کہ میں نَمازوں کی پابندی سے غافل تھی ۔نت نئے فیشن اپنانے اورفلمی گانے سننے کی تواتنی شوقین تھی کہ ہیڈ فون لگا کر بعض اوقات توساری ساری رات گانے سننے میں برباد کر دیتی!T.V.کی تباہ کاریوں نے مجھے بَہُت بری طرح اپنی لپیٹ میں لیا ہوا تھا ،
Flag Counter