Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
296 - 308
اجتِماعات میں شرکت کی پُختہ نیّت کر لی ۔جب میں پہلی مر تبہ سنّتوں بھرے اجتماع میں شریک ہوئی اورجب وہاں رقّت انگیزدعا ہوئی تو میں نے بھی اپنے ربِّ داوَر عَزَّوَجَلَّ سے اپنے لخت جگر کی صحّت یابی کی گڑگڑا کر دُعا مانگی۔ اجتماع کے بعد جب گھرواپَس آئی تو مجھے اپنے بیٹے کی طبیعت پہلے سے بہتر دکھائی دی ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ وَقت گزرنے کے ساتھ ساتھ میرا بیٹا مکمَّل طور پر صحّت یاب ہوگیا۔یوں ڈاکٹروں کے اندیشے غَلَط ثابت ہوئے اور سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی بَرَکت سے میرابیٹا چلنے پھرنے بھی لگا ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰه عزَّوَجَلَّ تادمِ تحریر ہمارا سارا گھرانا دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ ہوکر جنّت کی تیّاری میں مصروف ہے ۔
مِرے غوث کا وسیلہ رہے شاد سب قبیلہ 

انہیں خُلد میں بسانا مدنی مدینے والے
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
    اسلامی بہنو! دیکھا آپ نے !سُبحٰنَ اللہ سنّتوں بھرے اجتماع کی بَرَکت سے کس طرح مَن کی مُرادیں بَر آتی ہیں! اُمّیدوں کی سوکھی کھیتیاں ہری ہو جاتی ہیں،دلوں کی پَژ مُردہ کلیاں کِھل اٹھتی ہیں اور خانماں  برباد وں کی خوشیاں لوٹ آتی ہیں۔ مگر یہ ذِہن میں رہے کہ ضَروری نہیں ہر ایک کی دلی مُراد لازِمی ہی پوری ہو ۔ بارہا ایسا ہوتا ہے کہ بندہ جو طلب کرتا ہے وہ اُس کے حق میں بہتر نہیں ہوتا اور اُس کا
Flag Counter