بابُ المدینہ (کراچی )کی ایک اسلامی بہن کے بیان کا خُلاصہ ہے کہ دعوتِ اسلامی کی کچھ اسلامی بہنیں نیکی کی دعوت دینے کے لئے ہمارے گھر آیا کرتیں ،وہ مجھ پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع اور عَلاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کی دعوت پیش کرتیں مگر میں سستی کے باعِث اِس سعادت سے محروم رہتی۔ایک دن اچانک میرے بیٹے کی طبیعت خراب ہو گئی، ڈاکٹرکو دکھایا تو اس نے اندیشہ ظاہر کیا کہ شاید اب یہ بچّہ عمر بھر ٹانگوں کے سہارے چل نہ سکے، نیزاسکا دماغی توازُن بھی ٹھیک نہیں رہا ۔یہ سن کر میرے پاؤں تلے سے زمین نکل گئی !ہر ماں کی طرح مجھے بھی اپنے بیٹے سے بہت مَحَبَّت تھی،اس صدمے نے مجھے نیم جان کردیا۔ کچھ دن اسی حالت میں گزر گئے ۔ ایک دن پھر وُہی اسلامی بہنیں نیکی کی دعوت کے لیے آئیں ۔ انہوں نے میرے چہرے پر پریشانی کے آثار دیکھے تو غم خواری کرتے ہوئے پوچھا:''خیریت تو ہے آپ پریشان دکھائی دے رہی ہیں؟''میں نے انہیں سارا ماجرا کہہ سنایا تو انہوں نے مجھے بَہُت حوصلہ دیا اور کہا کہ آپ دعوتِ اسلامی کے 12 ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات میں پابندی سے شرکت کیجئے اور وہاں پر اپنے بچے کے لئے دعابھی مانگئے، اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ کا بیٹا صحّت یاب ہوجائے گا ۔ چُنانچِہ میں نے 12