Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
294 - 308
عامل ،ہر ماہ تین دن کے مَدَنی قافلِوں کے مسافر اور دعوتِ اسلامی کے باعمل مبلِّغ بن جائیں ۔اس طرح اِن شاءَ اللہ عزوجل آپ کے لئے ثواب کا انبار لگ جائے گا۔ سنّتیں سکھانے اور نیکیوں کی ترغیب دلانے کا عظیم الشّان ثواب کمانے کے لئے کیا ہی اچھا ہو تا کہ آپ فیضانِ سنّت جلد اول سے'' گھر درس ''شروع کر دیتیں! آپ کی ترغیب وتَحریص کیلئے چاراحادیثِ مبارکہ پیش کی جاتی ہیں:
چارفَرامِینِ مصطَفٰے صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم
    (1)نیکی کی راہ دکھانے والانیکی کرنے والے کی طرح ہے۔ (1)(2) اگر اللہ تعالیٰ تمہارے ذَرِیعے کسی ایک شخص کوہدایت عطا فرمائے تو یہ تمہارے لئے اس سے اچھاہے کہ تمہارے پاس سُرخ اُونٹ ہوں۔(2)(3) بے شک اللہ تعالیٰ ،اس کے فِرِشتے ، آسمان اور زمین کی مخلوق یہاں تک کہ چیونٹیاں اپنے سُوراخوں میں او رمچھلیاں (پانی میں) لوگوں کونیکی سکھانے والے پر''صلوۃ'' بھیجتے ہیں۔ (3) مُفَسّرِشہیر حکیمُ الْاُمَّت حضر تِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃ الحنّان فرماتے ہیں:اللہ عزوجل کی ''صلوٰۃ'' سے اُس کی خاص رحمت اور مخلوق کی ''صلوٰۃ'' سے خصوصی دعائے رحمت مُراد ہے۔
 (مراٰۃالمناجیح ج۱ص۲۰۰)
 (4)بہترین صَدَقہ یہ ہے کہ مسلمان آدمی علم حاصل کرے پھر اپنے مسلمان بھائی کو سکھائے۔(4)
(1)سنن الترمذي ج4,ص305حديث 2679(2) صحيح مسلم ص1311حديث 2406

(3) سنن الترمذي ج4,ص314حديث 2694(4)سنن ابن ماجه ج1,ص108حديث 243
Flag Counter