| اسلامی بہنوں کی نماز |
لئے کیا حکم ہے؟آ جاؤں یا30 دن کیلئے مَدَنی قافِلے کا مسافِر بنوں؟ امّی جان نے فرمایا، ''بیٹا !بے فِکر ہو کر مَدَنی قافِلے میں سفر کرو۔''
اپنی مَدَنی مُنّی کی زیارت کی حسرت دل میں دبائے اَلْحَمْدُ لِلّٰه عزَّوَجَلَّ میں 30 دن کے مَدَنی قافِلے میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ روانہ ہوگیا۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مَدَنی قافِلے میں سفر کی نیّت کی بَرَکت سے میری مُشکِل آسان ہو گئی تھی مَدَنی قافِلوں کی بہاروں کی بَرَکت کے سبب گھر والوں کا بَہُت زبردست مَدَنی ذِہن بن گیا، حتّٰی کہ میرے بچوں کی امّی کا کہنا ہے، جب آپ مَدَنی قافِلے کے مسافِر ہوتے ہیں میں بچّوں سمیت اپنے آپ کو محفوظ تصوُّر کرتی ہوں۔زچگی آسان ہو،خوب فیضان ہو غم کے سائے ڈھلیں،قافِلے میں چلو بیوی بچّے سبھی،خوب پائیں خوشی خیریت سے رہیں،قافِلے میں چلو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(16)گھر والوں پر انفرادی کوشِش کیجئے
اسلامی بہنو! یہ مَدَنی بہاراپنے اندر اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں سبھی کیلئے رَحمت کے مہکتے مَدَنی پھول لئے ہوئے ہے، اسلامی بہنوں کو چاہئے کہ وہ اپنے بچّوں ، ان کے ابّو ،اپنے والِد صاحِب ،بھائیوں ،وغیرہ مَحارِم پر خوب انفِرادی کوشِش کریں، اتنی کریں اتنی کریں اور اتنی کریں کہ وہ سب کے سب پکے نَمازی ،سنّتوں کے عادی ، ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتِماع کے پابند، مَدَنی انعامات کے