Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
292 - 308
 (15) بِغیر آپریشن ولادت ہوگئی
     حیدر آباد ( بابُ الاسلام سندھ) کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا لُبِّ لُباب ہے: غالباً 1998؁ کا واقِعہ ہے، میری اہلیہ امّید سے تھیں، دن بھی '' پورے'' ہو گئے تھے۔ ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ شاید آپریشن کرنا پڑیگا۔تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کا بینَ الاقوامی تین روزہ سنّتوں بھرا اجتِماع (صحرائے مدینہ ملتان) قریب تھا ۔ اجتِماع کے بعد سنّتوں کی تربیَّت کے30 دن کے مَدَنی قافِلے میں عاشِقانِ رسول کے ہمراہ سفر کی میری نیّت تھی ۔اجتِماع کیلئے روانگی کے وقت، سامانِ قافِلہ ساتھ لیکر اَسپتال پہنچا ، چونکہ خاندان کے دیگر افراد تعاون کیلئے موجود تھے، اہلیۂ مُحترمہ نے اشکبار آنکھوں سے مجھے سنّتوں بھرے اجتِماع ( ملتان) کیلئے الوَداع کیا۔ 

    میرا ذِہن یہ بنا ہوا تھا کہ اب تو مجھے بینَ الاقوامی سنّتوں بھرے اجتِماع اور پھر وہاں سے 30 دن کے مَدَنی قافِلے میں ضَرور سفر کرنا ہے کہ کاش! اس کی بَرَکت سے عافیّت کے ساتھ وِلادت ہو جائے۔ مجھ غریب کے پاس تو آپریشن کے اَخراجات بھی نہیں تھے! بَہَر حال میں مدینۃ الاولیا ملتان شریف حاضِر ہو گیا۔ سنّتوں بھرے اجتِماع میں گڑ گڑا کر خوب دعائیں مانگیں۔ اجتماع کی اِختِتامی رِقّت انگیز دُعاء کے بعد میں نے گھر پرفون کیا تو میری امّی جان نے فرمایا:مبارَک ہو! گزَشتہ رات ربِّ کائنات عزوجل نے بِغیر آپریشن کے تمہیں چاند سی مَدَنی مُنّی عطا فرمائی ہے۔ میں نے خوشی سے جھومتے ہوئے عرض کی، امّی جان! میرے
Flag Counter