نکال سکتے ہیں (19 ) اچّھے پانی میں اگرمُسْتَعمَل پانی مِل جائے اور اگر اچّھا پانی زیادہ ہے تو سب اچّھا ہو گیا مَثَلاً وُضُو یا غسل کے دَوران لوٹے یا گھڑے میں قَطرے ٹپکے تو اگر اچّھا پانی زیادہ ہے تو یہ وُضُو اور غسل کے کام کا ہے ورنہ سارا ہی بے کار ہو گیا (20) پانی میں بے دُھلا ہاتھ پڑ گیا یاکسی طرح مُسْتَعمَل ہوگیا اور چا ہیں کہ یہ کام کا ہو جائے توجتنا مُسْتَعمَل پانی ہے اُس سے زیادہ مقدار میں اچّھا پانی اُس میں ملا لیجئے ،سب کام کا ہو جائے گا نیز (21)ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ اس میں ایک طرف سے پانی ڈالیں کہ دوسری طرف بہ جائے سب کام کا ہو جائے گا(22)مُسْتَعمَل پانی پاک ہوتا ہے اگر اِس سے ناپاک بدن یا کپڑے وغیرہ دھوئیں گے تو پاک ہو جائیں گے (23) مُسْتَعمَل پانی پاک ہے اس کا پینا یا اس سے روٹی کھانے کیلئے آٹا گوندھنا مکروہِ تنزیہی ہے (24) ہونٹوں کا وہ حصّہ جو عادتاً ہونٹ بند کرنے کے بعد ظاہر رہتا ہے وُضُو میں اِس کا دھونا فرض ہے لہٰذا کٹورے یا گلاس سے پانی پیتے وَقت احتیاط کی جائے کہ اگر ہونٹوں کا مذکورہ حصّہ ذرا سا بھی پانی میں پڑے گا پانی مُسْتَعمَل ہو جائے گا (25) اگر باوُضُو ہے یا کُلّی کر چکا ہے یا ہونٹوں کا وہ حصّہ دھو چکا ہے اور اِس کے بعد وُضُو توڑنے والا کوئی عمل واقِع نہیں ہوا تو اب پڑنے سے پانی مُسْتَعمَل نہ ہوگا (26) دودھ ،کافی، چائے، پھلوں کے رس وغیرہ مَشرُوبات میں بے دُھلا ہاتھ وغیرہ پڑنے سے یہ مُسْتَعمَل نہیں ہوتے اور ان سے تو وَ یسے بھی وُضو یا