کہ پانچوں نَما زوں کے اوقات میں اور اگر اشراق ،چاشت و تہجُّد کی عادت رکھتی ہو تو ان وقتوں میں باوُضُو کچھ دیر ذکرو دُرُود کر لیا کرے تا کہ عبادت کی عادت باقی رہے تو اب ان کیلئے بہ نیّتِ وُضوبے دُھلا ہاتھ ٹھہرے پانی میں ڈالے گی تو پانی مُسْتَعمَل ہو جائے گا(12) پانی کا گلاس لوٹا یا بالٹی وغیرہ اُٹھاتے وَقت احتیاط ضَروری ہے تا کہ بے دُھلی اُنگلیاں پانی میں نہ پڑیں(13)دورانِ وُضُو اگر حَدَث ہوا یعنی وُضو ٹوٹنے والا کوئی عمل ہوا تو جو اعضا پہلے دُھو چکے تھے وہ بے دُھلے ہوگئے یہاں تک کہ اگر چُلّو میں پانی تھا تو وہ بھی مُسْتَعمَل ہوگیا(14)اگر دورانِ غسل وُضو ٹوٹنے والاعمل ہوا تو صِرف اَعضائے وُضُو بے دُھلے ہوئے جَو جَو اَعضائے غسل دُھل چکے ہیں وہ بے دُھلے نہ ہوئے (15) نا بالِغ یا نابالِغہ کاپاک بدن اگر چِہ ٹھہرے پانی مَثَلاً پانی کی بالٹی یا ٹَب وغیرہ میں مکمَّل ڈوب جائے تب بھی پانی مُسْتَعمَل نہ ہوا (16 ) سمجھدار بچّی یا سمجھداربچّہ اگر ثواب کی نیّت سے مَثَلاً وُضُو کی نیّت سے ٹھہرے پانی میں ہاتھ کی اُنگلی یا اس کا ناخن بھی اگر ڈالے گا تو مُسْتَعمَل ہو جائے گا (17) غسلِ میّت کاپانی مُسْتَعمَل ہے جبکہ اُس میں کوئی نَجاست نہ ہو (18) اگر بَضَرورت ٹھہرے پانی میں ہاتھ ڈالا تو پانی مُسْتَعمَل نہ ہوا مَثَلاً دیگ یا بڑے مٹکے یا بڑے پِیپے (پی۔پے۔DRUM) میں پانی ہے اِسے جُھکا کر نہیں نکال سکتے نہ ہی کوئی چھوٹا برتن ہے کہ اِس سے نکال لیں تو ایسی مجبوری کی صورت میں بَقَدَرِ ضَرورت بے دُھلا ہاتھ پانی میں ڈال کر اس سے پانی