Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
284 - 308
شرکت کی دعوت پیش کی۔ چُنانچِہ وہ ہاتھوں ہاتھ ہمارے ساتھ سنتوں بھرے اجتماع کی آخِری نِشَست میں شریک ہوگئیں۔اجتماع میں ہونے والی رِقّت انگیز دعا کے دَوران انہوں نے اپنے بیٹے کی صحت یابی کی دعا مانگی۔ چند روزبعد وہ اسلامی بہن دعوت اسلامی کے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع میں بھی تشریف لائیں اور اجتماع کے اختِتام پر انہوں نے ذِمّہ دار اسلامی بہن کو بتایا کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوت اسلامی کے سنّتوں بھرے اجتماع کی خُصُوصی نشست میں شرکت کی مجھے ایسی برکتیں نصیب ہوئیں کہ جب میں نے اپنے مُنّے کادوبارہ میڈیکل ٹیسٹ کروایا تو حیرت انگیزطور پر رپورٹس بالکل صحیح آئیں اوراب میرا مَدَنی مُنّا مکمَّل طور پرصحّت یاب ہوچکا ہے۔ میرے مُنّے کی اچانک صِحّت یابی نے ڈاکٹروں کو بھی حیرت میں مبتلاکر دیا ہے !
واللہ وہ سن لیں گے فریاد کو پہنچیں گے

اِتنا بھی تو ہو کوئی جو آہ! کرے دل سے
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(10)رُوزگار مل گیا
    بابُ المدینہ (کراچی )کی ایک ذِمّے دار اسلامی بہن کے بیان کا خُلاصہ ہے کہ ہم طویل عرصے سے معاشی بدحالی کا شکار تھے ،میرے بچّوں کے ابّو کو کبھی
Flag Counter