بابُ المدینہ (کراچی )کی ایک ذِمّے دار اسلامی بہن کے بیان کا خُلاصہ ہے کہ 2005 میں تبلیغِ قرآن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے بابُ الاسلام (سندھ )کے سنّتوں بھرے اجتماع( صحرائے مدینہ ٹول پلازہ سپر ہائی وے روڈباب المدینہ کراچی ) میں آخِری دن ہونے والی خُصُوصی نشست کی ٹیلفون کے ذریعے اسلامی بہنوں میں رِلے(RILAY) کی ترکیب تھی۔ چُنانچِہ ہم اپنے عَلاقے کی اسلامی بہنوں میں اس کی دعوت عام کرنے میں مصروف تھیں ۔ اجتماع کے آخری دن علیَ الصُّبح ہم چند اسلامی بہنیں گھر گھر جا کر اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلا رہی تھیں اِسی دَوران ہماری ملاقات ایک نہایت دُکھیاری اسلامی بہن سے ہوئی،اُنہوں نے غمگین لہجے میں کہا: میرے بچّے کی طبیعت خراب ہے، ڈاکٹروں نے اس کی رپورٹ دیکھ کر کسی مُہلِک بیماری کا خَدشہ ظاہر کیا ہے ،آپ دُعا کیجئے گا کہ ''اللہ عزَّوَجَلَّ میرے بیٹے کو شفا عطا فرمائے۔'' ہم نے اُس پریشان حال اسلامی بہن پر انفِرادی کوشش کرتے ہوئے سنّتوں بھرے اجتماع کی برکتیں سنا کر