Brailvi Books

اسلامی بہنوں کی نماز
285 - 308
کبھار کوئی کام مل جاتا ورنہ اکثر بے رُوزگار رہتے ۔اِسی پریشانی کے عالَم میں میری مُلاقات دعوتِ اسلامی کی ایک مُبلِّغہ سے ہوئی ،میں نے انہیں اپنے حالات بتا کر دُعا کے لئے کہا تو انہوں نے نہایت شفقت سے دلاسہ دیا اور مجھ پر انفِرادی کوشش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے اسلامی بہنوں کے سنّتوں بھرے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی اور میرا کچھ اس طرح ذِہن بنایا کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوت اسلامی کے سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی خوب خوب بہاریں ہیں،جہاں کثیر اسلامی بہنوں کو توبہ کی توفیق ملی اور وہ گناہوں بھری زندگی چھوڑ کر نیک بن گئیں وہیں بعض اوقات ربِّ کائنات عَزَّوَجَلَّ کی عنایات سے ایمان افروزکَرِشمات کابھی ظُہُور ہوتا ہے مَثَلاًمریضوں کو شفا ملی ، بے اولادوں کو اولاد نصیب ہوئی ، آسیب زدہ کو خلاصی ملی ، وغیرھا۔ انکی ''انفِرادی کوشش ''کے د ل موہ لینے والے انداز نے مجھے سنتوں بھرے اجتماع میں شریک ہونے پر مجبور کر دیا۔چُنانچِہ میں سنّتوں بھرے اجتماع میں شریک ہوئی اور اختِتام پر ہونے والی رِقت انگیز دُعا کے دَوران میں نے یہ بھی دُعا مانگی کہ یااللہ عزَّوَجَلَّ ! اِس اجتماع میں شرکت کی بَرَکت سے ہمارے رُوزگار کے مسئلے کو حل فرما دے ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰه عزَّوَجَلَّ ا بھی چند ہی روزگزرے تھے کہ اللہُ غفّار عَزَّوَجَلَّ نے میرے بچوں کے ابّو کو بہترین سلسلۂ رُوزگار عطا فرما دیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اِس طرح دعوت اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی برکت سے ہماری بد