سنا کرتی تھی ۔چنانچِہ ایک مرتبہ میں نے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے گیارہویں شریف کے اجتماع ذکرو نعت میں اپنی بیٹی کی اصلاح کے لئے گڑ گڑا کر دُعا مانگی ۔میری خواہش تھی کہ میری بیٹی بھی دعوت اسلامی کی مُبَلِّغہ بنے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میری دُعا قبول ہوئی اور میری بیٹی کسی نہ کسی طرح اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شریک ہونے پر رِضامند ہوگئی ۔ اس نے جب شرکت کی تو اتنی مُتَأَثِّرہوئی کہ بس دعوتِ اسلامی ہی کی ہو کر رَہ گئی ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ترقّی کی منزِلیں طے کرتے کرتے (تادم ِتحریر) میری بیٹی حلقہ ذِمّہ دار کی حیثیت سے سنّتوں کی خدمتوں میں مشغول ہے۔