| اسلامی بہنوں کی نماز |
یوں دُعا مانگی یااللہ! میں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں مسلسل 12 ہفتے اوّل تا آخِر شرکت کروں گی،اے اللہ عزَّوَجَلَّ مجھے سفرِ مدینہ کی سعادت سے نواز دے ۔'' اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ ابھی 12ہفتے پورے نہ ہوئے تھے کہ مجھ پر بابِ کرم کھل گیا اورمجھے مدینے کا بُلاوا آگیا ،میں خوشی خوشی سفرِ مدینہ پر روانہ ہوگئی ۔ حاضِرئ مدینہ سے واپسی پر میں نے 12ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں اوَّل تاآخِر شرکت کی نیّت پر عمل بھی کیا ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تادمِ تحریر ہر ہفتے پابندی سے ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی سعادت پاتی ہوں ۔
ہم غریبوں کو روضے پہ بلوایئے راہِ طیبہ کا زادِ سفر چاہئے
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(8) بیٹی کی اصلاح کا راز
پنجاب (پاکستان ) کی ایک اسلامی بہن کے بیان کالُبِّ لُباب ہے کہ میری بیٹی فلموں، ڈِراموں اوربے پردگیوں وغیرہ گناہوں کی آلودگیوں میں اپنی زندگی کے قیمتی لمحوں کو برباد کر رہی تھی،میں اس کی حرکتوں سے بے حد پریشان تھی ،بارہا سمجھاتی مگر وہ ایک کان سے سن کر دوسرے سے نکال دیتی ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ میں دعوت اسلامی کے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وارسنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرتی تھی اور اجتماع میں مانگی جانے والی دعاؤں کی قبولیت کے واقعات بھی