عَفو فرما خطائیں مِری اے عَفُو! شوق وتوفیق نیکی کی دے مجھ کو تُو
جاری دل کر کہ ہر دم رہے ذکرِ ھُو عادتِ بد بدل اور کر نیک خُو
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(7)سفرِ مدینہ کی سعادت مِل گئی
پنجاب (پاکستان)کے شہر کہروڑپکا کی ایک اسلامی بہن (عمرتقریباً55 سال) کے بیان کا خلاصہ ہے کہ میں دعوتِ اسلامی کے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے حاضِری سے محروم تھی۔ سنّتوں بھرے بیانات میں دعوتِ اسلامی کے اجتماعات میں قبولِ دُعا کے واقِعات اگر چِہ سن رکھے تھے مگر میرا اِعتِقادیوں مزید پختہ ہواکہ میں 3سال تک سفرِ مدینہ کے لیے فارم جمع کرواتی رہی لیکن حاضِری کی کوئی صورت نہ بن پائی ۔اب کی بار فارم جمع کروایا تو میں نے